ویب ڈیسک : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔

ڈاکٹرراغب حسین نعیمی  نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ  نصاب گندم کے  حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا۔

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صاع (2کلواحتیاطً) جو، کجھور ،منقی کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطً) بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔

چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے

بیان میں کہا گیا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے75000 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے اداکرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم160روپے بھی ادا کرسکتے ہیں۔

دنیا میں سب سے سخی گاؤں کی سادہ سی کہانی

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: روزوں کا فدیہ بالترتیب صدقہ فطر وفدیہ صوم روپے بنتا ہے کے حساب سے نے کہا کہ فدیہ صوم

پڑھیں:

پاکسان بزنس کونسل نے بجٹ کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا حکومت کو ارسال کردیا

کراچی:

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے وفاقی حکومت کو درآمدی ٹیرف میں کمی سمیت بجٹ کے لیے  10نکاتی ایجنڈا ارسال کر دیا۔

پاکستان بزنس کونسل نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مجموعی قومی پیداوار کے ذریعے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کیا جائے، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے خام مال کے درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے۔

پی بی سی نے حکومت سے کہا ہے کہ بزنس ٹرن اوور کے بجائے منافع پر عائد کیا جائے، مقامی سپلائرز کو زیرو ریٹنگ جی ایس ٹی کی سہولت فراہم کی جائے اور ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کو باقاعدہ اپڈیٹ کیا جائے۔

تجاویز میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس کی شرح میں کمی، ٹیکس نیٹ میں وسعت کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت خسارے والے سرکاری اداروں کی فوری طور پر نج کاری کی جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کوافراط زر سے منسلک کرکے اضافی نفری کو کم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی نظریہ کونسل نے18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا بل مسترد کر دیا
  • کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کرتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلامیہ
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی روکنے کا بل مسترد كردیا
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
  • اسلامی نظریاتی کونسل نے 18سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
  • پاک افواج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
  • بنگلہ دیشی عدالت نے جماعت اسلامی کے راہنما اظہر اسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے کر فوری رہا کرنے کاحکم جاری کردیا
  • کم عمری کی شادی کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل پہنچ گیا، آج اہم اجلاس طلب
  • پاکسان بزنس کونسل نے بجٹ کیلئے 10 نکاتی ایجنڈا حکومت کو ارسال کردیا