UrduPoint:
2025-09-18@00:19:30 GMT

صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے امارات کا رخ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے امارات کا رخ کرلیا

اسلام آباد/ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) ویزہ پابندیوں میں نرمی کے بعد صرف 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ذہشان خانزادہ نے کی، اس موقع پر وزارت کے افسران نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ویزہ مسائل اب کم ہوچکے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزہ پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ پابندیوں میں نرمی کی گئی، اس کے بعد مسائل کم ہوئے اور گزشتہ 6 ماہ کے عرصے میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای پہنچ چکے ہیں تاہم پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں امارات کے متعلقہ اداروں کے ساتھ ویزہ پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے بھی کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 19 ممالک میں پاکستان کے 24 کمیونٹی ویلفئیر اتاشی ہیں، جن کو قونصلر رسائی حاصل ہے، پاکستان کا صرف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے، اسی معاملے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ وزارت کے ساتھ ملاقات کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم پاکستانی سفارت خانے اور یو اے ای وزارت کے درمیان اب تک ملاقات نہیں ہوسکی۔

اجلاس میں سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے، اس کے علاوہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں ایک کروڑ پرائیویٹ ملازمین رجسٹرڈ ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویزہ پابندیوں وزارت کے یو اے ای کے ساتھ

پڑھیں:

سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔

وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔

سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔

جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سدرہ امین 75 میچز میں 2099 رنز بناکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ندا ڈار نے 112 میچز میں 1690 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
  • دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی
  • بیرون ممالک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟