عمران خان سے ملاقات، اڈیالہ جیل حکام کو کتنے افراد کے نام دیے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی۔
ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل ہیں۔
صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی، سیمابیہ طاہر اور معاون خصوصی کے پی حکومت مصدق عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب، فیملیز، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نا دیے جانے کا واضح امکان ہے۔
ٹیلی فونک رابطوں کے بعد مرکزی قائدین اڈیالہ جیل بھی نہیں پہنچے جبکہ مصدق عباسی، وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سیمابیہ طاہر جیل کے باہر منتظر ہیں۔
سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میں دو مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی اور آج اگر ملاقات نہیں کروائی گئی تو توہین عدالت کے لیے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیل والے کوئی عدالتی حکم نہیں مانتے اور جو قیدیوں کے حقوق ہیں اس کے اوپر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، اگر ملاقات ہوتی ہے تو پارٹی امور سمیت کے پی حکومت کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سنگاپور سے بھی آگے نمبر لے گئی ہے، سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 پرسنٹ ہے اور خیبر پختون خوا الحمدللہ 55 پرسنٹ تک ریونیو گروتھ ریٹ پہلے سال میں پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پختونخوا کے عوام کو رمضان المبارک میں اشیا خورونوش پر ریلیف دینے جا رہے ہیں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دیں گے۔
صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ، سمابیہ طاہر، جنید اکبر، عادل بازید، حلیم عادل شیخ اور مصدق عباسی کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ اگر ملاقات ہوگئی تو میڈیا سے تفصیلاً گفتگو کروں گا۔
صوبائی وزیر سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ملاقات کا وقت دو سے چار بجے ہے لیکن جیل حکام ابھی تک انتظار کریں کا کہہ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفریدی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی،کوئی ثبوت بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی اور بزنس کیا کر کے پیسہ کمایا، کیا امیر ہونا گناہ ہے،میں کسی کو پیسے دیکر پارٹی میں نہیں آیا، میں ڈیڑھ سال پہلے امیدوار تھا اس وقت کسی کو اعتراض نہیں تھا۔
سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ریاست چار صوبوں پر مشتمل ہے اور ہماری کے پی کے سینیٹرز کی عدم موجودگی میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے یہ کیسے ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین قانون کے مطابق نہیں ہیں اور ہم ان کے خلاف مشاورت کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔