راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟
ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔
واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب کے لیے تعینات ہیں تاہم کسی بھی مقام پرپانی کے کھڑے ہونے کی اطلاع نہیں ہے، الہ لئی اور شہر بھر کے نالوں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟
ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں گزشتہ 5 ماہ میں پہلی بارش ہوئی ہے جس سے جاری خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی، بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش راولپنڈی نالہ لئی ہائی الرٹ واسا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی نالہ لئی ہائی الرٹ واسا ہائی الرٹ ملی میٹر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔