جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوئٹہ ،نیشنل پارٹی ہزارہ ٹائون کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار