سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔

بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔

سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ2021ء میں بنائی گئی فلم سیون ڈاگز کا ری میک ہے۔

خیال رہے کہ ابھی اس فلم کی تفصیلات اور کرداروں سے متعلق معلومات نہیں ملی ہیں لیکن مداح ابھی سے بیتاب ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم کی

پڑھیں:

''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی میں کمی کےلیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

بھارتی ڈرون گرانے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم کیوں نہیں چلایا گیا؟ سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
  • بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
  • اسماء عباس اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی پر آبدیدہ، ویڈیو بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی: صدر میں پولیس اہلکاروں کا بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ملوث اہلکار معطل
  • شفاعت علی نے مودی کی آواز میں آپریشن ’سندور‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا؛ ویڈیو وائرل
  • سعودی عرب کے ولی عہد سے عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ
  • رجب بٹ کی پاکستان واپسی، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل
  • یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان واپس لوٹ آئے، اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل
  • ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد
  • نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس مداح پر غصہ