اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج جاری ، ملازمین پاک سیکرٹریٹ کے گیٹ کے باہر دھرنہ دئیے ہوئے ہیں۔کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،اپگریڈیشن ،،پنشن اصلاحات ، تنخواہوں میں فرق کے خاتمہ، معذوری الانس کی بحالی مظاہرین کے مطالبات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی ملازمین اورانتظامیہ کے درمیان مزاکرات کے کئی ادوار ہوئے، صبح سے شروع ہونے والا احتجاج رات گئے تک جاری ہے۔پولیس کی طرف سے متعدد بار کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی۔ رات گئے تک ملازمین ڈٹے ہوئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پنشن اصلاحات ،تنخواہوں میں فرق کے خاتمے اورمعذوری الانس 10 فیصد کرنے کے وعدے پر عمل کرے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف قرض سیمتعلق شرائط کے باعث وزارت خزانہ حکام نے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجرا سے انکارکیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین دھرنے کا اعلان کے سامنے
پڑھیں:
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ریسکیو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔