ایس ایچ اوز، 3 اے ایس آئی سمیت 18 پولیس کانسٹیبل معطل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وقار حسین: خیرپور ڈی آئی جی سکھر نے منشیات فروشی بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز 2 ون فائیو انچارج 3 اے ایس آئی ہیڈ محرر او 18 پولیس کانسٹیبل کو معطل کرکے سکھر ریجن میں کلوز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور ڈی آئی جی سکھر نےمنشیات فروشی بھتہ خوری اور سماجی برائیوں میں ملوث 3 ایس ایچ اوز، 2 ون فائیو انچارج، 3 اے ایس آئی ہیڈ محرر او 18 پولیس کانسٹیبل کومعطل کرکے سکھر ریجن میں کلوز کردیا.
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ڈی آئی جی سکھر کے احکامات پر معطل ہونے والوں ایس ایچ اوز رانیپور عبدالجبار میمن، ایس ایچ او بی سیکشن، ایس ایچ او ببرلوئی غلام محمد بوزدار پور،ASI ہادی بخش، ASI منظور حسین ناریجو شامل ہیں۔
ون فائیو انچارج کوٹڈیجی کامران وسان اور ون فائیو انچارج کنب پرویز وسان کو بھی ڈی آئی جی نے معطل کردیا،ڈی آئی جی نے سماجی برائیوں میں ملوث 15 تھانوں کے 18 اہلکاروں کو بھی معطل کرکے ریجن میں کلوز کردیا۔
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
ڈی آئی جی سکھر کے سماجی برائیوں میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کے خلاف کیے گئے ایکشن کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ڈی آئی جی سکھرکا کہنا تھا کہ سکھر رینج میں کسی بھی صورت میں کرپشن سماجی برائیوں، غفلت والا پرواہی بے قائدیگیوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
ایسے عوامل میں شاملِ/ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انکو سخت سے سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عظمی بخاری باکسر بن گئیں، گرین شرٹس پر آہنی مکوں کی بوچھاڑ کر ڈالی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سماجی برائیوں میں ملوث ون فائیو انچارج ڈی آئی جی سکھر ایس ایچ اوز ایس ایچ او
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کرنے کی نوید
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو سماجی تحفظ کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کریں گے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جس کے لیے ملک کو 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جائیں گے، اس پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشان دہی کی جائے گی، رقم سے غریب خواتین اور بچوں کی بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کو اب بھی ترقی اور سماجی بہبود کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس خطے میں افغانستان، کرغزستان اور پاکستان کو غربت اور سماجی تحفظ کے مسائل ہیں۔
2024 میں پاکستان کو 2 ارب 99 کروڑ ڈالر سے زائد کی فنانسنگ، اور 2 ارب 31 کروڑ ڈالر سے زائد قرض اور گرانٹس فراہم کی گئیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے، کےپی میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔