گوجرانوالہ: اسٹیل مل میں آتشزدگی، 4 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گوجرانوالہ کے ایک اسٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
گوجرانوالہ: آئل ٹینکرز میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمیگوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن شروع کرکے 3 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹیل مل
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔