وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بحرین اور پاکستان کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز دی ۔ دونوں اطراف نے حالیہ سالوں میں اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں کا خیرمقدم کیا ۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بحرین کا پارلیمانی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے آج بحرین کے پارلیمانی وفد کی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، عالمی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر بحرینی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بحرین اور پاکستان کے تعلقات قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی کے تحت مختلف شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں ۔ بحرین کے وزیر اطلاعات نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے بحرین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پاکستان کے بحرین کے
پڑھیں:
سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔