لاہور:

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور ہماری کوشش ہے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں؛ افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا

جوس بٹلر نے کہا کہ ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم پاکستان کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، میچ کے لیے مکمل تیاری ہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے، تین ملکی ون ڈے سیریز میں یہاں ہائی اسکورنگ میچز ہوئے۔

واضح رہے کہ گروپ بی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف کل دو پہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے

پڑھیں:

کراچی میں سینیئر وکیل کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع، 8ملزمان مفرور قرار

کراچی:

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔

ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے پاس گولی ماری گئی۔

ملزم عمران آفریدی نے آتشی اسلحے سے 2 فائر کیے تھے، ایک گولی خواجہ شمس السلام اور ایک گولی دانیال السلام کو لگی تھی۔ ملزم عمران آفریدی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

مقدمے میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی، انعام خان، عثمان آفریدی، تقدیر، بہار گل، خستہ گل اور شہریار مفرور ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان
  • کراچی میں سینیئر وکیل کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع، 8ملزمان مفرور قرار
  • برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی
  • پہلا ٹی 20؛ پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں
  • پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی