کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آفاق احمدکی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی، آفاق احمد کی پیروی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذر آتش کرنے کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی  جبکہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آفاق احمد کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، آفاق احمد کو سرجانی ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ڈمپر جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد شہریوں کو اکسانے کا الزام ہے، آفاق احمد کی 2 مقامات میں اے ٹی سی نے ضمانت منظور کی تھی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آفاق احمدکی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی، آفاق احمد کی پیروی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ٹرک نذر آتش کرنے کے مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی مقدمات میں لانڈھی اور عدالت نے

پڑھیں:

سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔

خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرنے پر این آئی اے کی مذمت
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
  • شبر زیدی کے خلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • قبضہ مافیا کا خاتمہ؛ پنجاب میں پراپرٹی آرڈیننس منظور، مقدمات کے فیصلے 90 دن میں ہوں گے