بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔

نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sony Music India (@sonymusicindia)

فلم نادانیاں میں ماضی کی مشہور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ایک مرتبہ پھر اپنا مشہور کردار مسز بریگینزا ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور اس فلم میں مزید کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان

پڑھیں:

پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق سٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کیساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کیریئر میں 100 سے زیادہ گول کئے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔سلیمان العبید کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے اتھلیٹس کی تعداد 662 ہو گئی ہے۔ ان میں 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’ویڈنزڈے‘ کا دوسرا سیزن ریلیز، شائقین پُرجوش
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، دونوں پھر ڈیٹ کر رہے ہیں؟
  • پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید
  • کراچی ابراہیم حیدری کے گھر میں زہریلا سانپ پکڑا گیا
  • 12 سال پُرانی فلم کا آخری سین AI سے تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز؛ ہیرو کا احتجاج
  • نیو حب کینال منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل، افتتاح کی تاریخ بھی سامنے آگئی
  • ہائپرسونک طیارہ، بیجنگ سے پیرس ایک گھنٹے کا سفر، پہلی کب پرواز ہوگی؟ رپورٹ سامنے آگئی
  • اسرائیل کی مشہور جھیل طبریہ میں پانی سرخ ہوگیا
  • حکومتی اقدامات دھرے کے دھرے؛ چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • کیا گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟