12 سال پُرانی فلم کا آخری سین AI سے تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز؛ ہیرو کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ساؤتھ انڈین فلم ‘رانجھنا’ کا آخری سین 12 سال بعد AI کی مدد سے دوبارہ بنایا گیا اور ریلیز بھی کردیا گیا تاہم فلم کے ہیرو دھنوش کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رانجھنا کے اس سال دوبارہ ریلیز ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی اداکار دھنوش نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دھنوش نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس تبدیلی نے فلم کی اصل روح چھین لی۔ یہ وہ فلم نہیں ہے جس سے میں 12 سال پہلے جڑا تھا۔ AI کے ذریعے اختتام تبدیل کرنا فن اور فنکاروں کے لیے خطرناک مثال ہے۔
ادکار دھنوش نے آخری سین کی 12 سال بعد تبدیلی اور دوبارہ ریلیز کرنے کے عمل کو سینما کی میراث کے لیے خطرہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ایسے تبدیلیوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں۔
فلم کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے بھی غصے اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک قرار دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یا فلم کی کسی بھی تخلیقی ٹیم کو اس AI ترمیم سے متعلق نہ کوئی مشورہ کیا گیا نہ ہی اطلاع دی گئی جو ایک غیر اخلاقی اقدام ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد: کھانے میں تاخیر پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کو قتل کردیا
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔