2025-08-07@12:20:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2280

«سپر اسٹار»:

    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں نیلام کردیں۔ اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی مختلف جائیدادوں کی نیلامی جاری ہے اور آج ہونے والی نیلامی میں تین جائیدادیں نیلام کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نیلام ہونے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II پلاٹ نمبر ڈی سیون 88 کروڑ 15 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا، کاپوریٹ آفس ون کی 87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی لگی، اسی طرح رومیش مارکی اینڈ لان 50 کروڑ 83 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا اور رومیش مارکی...
    تامل فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار رجنی کانت کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کا مداحوں کی جانب سے پرجوش انداز میں جشن منایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارتک نام کے ایک مداح نے مدورائی میں سپر اسٹار کے نام پر بنے ’رجنی کانت مندر‘ کو ان کی 5,500 سے زیادہ تصاویر کے ساتھ سجا کر انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہونے کا انوکھے انداز میں جشن منایا۔  رجنی کانت کے اس ’ڈائی ہارٹ فین‘ نے اداکار سے اپنی گہری محبت اورعقیدت کا اظہار  کرتے ہوئے عبادت کے طور پر مندر میں لگی ان کی مورتی کو غسل بھی دیا۔ اس مندر کا افتتاح کچھ سال قبل کیا گیا تھا جس میں رجنی کانت کا 300...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں اور ان کمپنیوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی گائیڈ لائنز کا جائزہ لے کرقواعد وضوابط تیار کرے گی ۔موبائل فون کی ڈائریکٹ سیٹلائٹ سے لنک ہونے کا پہلو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے، قواعد و ضوابط اور میکانزم فائنل ہونے کے بعد کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کی کئی کمپنیاں اسٹارلنک کے بعد پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کمپنیوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھیج دی ہے۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی ہدایات کا جائزہ لینے کے بعد قواعد و ضوابط تیار کرے گا۔ ادارے کی جانب سے سیٹلائٹ سے موبائل فونز کو براہ راست منسلک کرنے کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، طریقہ کاراور قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے بعد کمپنیوں کی...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ غیر قانونی ذرائع سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا کا کہنا تھا کہ سفاری اسپتال کو منی لانڈرنگ کے لیے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جب کہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعے کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعے اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس کی تحقیقات...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج نیب کو بحریہ ٹاؤن کی سات جائیدادیں نیلام کرکے ریکوری کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق اپنا حکم امتناع خارج کردیا۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور علی ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ مقدمے کی حد میں طے شدہ پلی بارگین ادا نہیں کی۔ بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی فہرست میں راولپنڈی اسلام آباد کے اہم پلاٹس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟ جون کے شروع میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین مختلف ٹیکس مقدمات میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف اور ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بحریہ...
    بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض کے سوشل میڈیا پیغام اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق نیلامی کے اشتہار نے ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا۔ سرمایہ لگانے والے اپنے سرمائے کی فکر میں ہیں تو پراپرٹی خریدنے والے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، ایک سوال یہ ہے کہ کیا بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے میں ضم ہو رہا ہے؟ یا بلکل ختم ہو رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ریئل اسٹیٹ سے منسلک فیصل شیروانی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بحریہ ٹاؤن کبھی بند ہوگا اس کی وجہ بحریہ ٹاؤن کا نام،...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کے لئے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعہ  کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہ  اربوں روپے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک منتقل کئے گئے۔ بدھ کو اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحریہ ٹائون کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی...
    کراچی کے شہری، ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک اخبار میں شایع ہونے والی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 800 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں 440 روپے تک مہنگا ہے۔ حکومت پاکستان کے ادارئہ شماریات کی ایک دستاویز کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے اور پشاور کے مقابلے میں 300 روپے مہنگا ہے۔ اس سرکاری دستاویز میں کراچی میں فروخت ہونے والے آٹے کی قیمتوں کا ملک کے مختلف...
    چینی کمپنی Xinning Enterprise نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ صنعتی و تجارتی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدامات گوادر پورٹ کو ایک علاقائی ٹرانز شپمنٹ مرکز کے طور پر ترقی دینے، صنعتی منصوبوں کا آغاز، فری زون کی بہتر مینجمنٹ اور کچھ صنعتوں کی منتقلی کو شامل کرتے ہیں۔ چینی وفد کی فیڈرل وزیر میرے ٹائم کے ساتھ ملاقات کے دوران گوادر کو عالمی میری ٹائم صنعتی حب میں بدلنے کے سرکاری عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔ اشتہار
    ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
    روس اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک پرانی لیکن خطرناک روسی ٹیکنالوجی دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے — اسے ڈیڈ ہینڈ یا جسے روس میں پیریمیٹر سسٹم کہا جاتا ہے۔ یہ ایک خودکار نیوکلیئر ریسپانس سسٹم ہے جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر بھی ایٹمی میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیا ہے یہ تباہ کن سسٹم؟ ’ڈیڈ ہینڈ‘ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین (اب روس) نے بنایا تھا تاکہ اگر دشمن کے ایٹمی حملے میں روس کی پوری قیادت مار دی جائے، تو یہ نظام خود بخود جوابی حملہ شروع کر دے۔ یہ سسٹم ایٹمی حملے کی نشاندہی کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا جیسے تابکاری کی سطح،زلزلیاتی جھٹکے ،ہوا کے...
    سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے نے کامیابی کارروائی کے دوران بحریہ  ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایف آئی اے کی جاری تفتیش کا حصہ تھی، گزشتہ روز ایف آئی اے کی کارروائی سے جو شواہد سامنے آئے وہ اس نیٹ ورک کو ایکسپوز کرنے کے لئے کافی ہیں، ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں، بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور کیش کو چھپانے کے لئے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس بنایا، ہسپتال کی ایمبولینس کو ریکارڈ اور کیش کی نقل و حرکت کے لئے استعمال...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی، صدر اے پی این ایس، اور احمد حسین کپا​ڈیا، چیئرمین پی اے اے، نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹو اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔یہ مشترکہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اجلاس میں​ دونوں صنع​وں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے، پالیسی کے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور موجودہ میڈیا​ کے منظرنامے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے...
    بحریہ ٹاؤن نے اپنی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں نیلامی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات  کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ بحریہ ٹاؤن نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور اپیل پر فیصلے تک بحریہ ٹاؤن کی 7 اگست کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل روکا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواستیں...
    معروف ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حالیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں 7 اگست کو متوقع جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو رکوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سینیئروکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر کی گئی اس اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں اور اس سے بحریہ ٹاؤن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: نیب ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیلام کرے گا اپیل میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے...
    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو بند کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوسائٹی کے رہائشیوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ اگر واقعی بحریہ ٹاؤن بند ہوتا ہے تو نہ صرف روزمرہ سہولیات جیسے بجلی، پانی اور سیکیورٹی متاثر ہوں گی، بلکہ ان کی پراپرٹیز کا مستقبل بھی غیر یقینی کا شکار ہو جائے گا۔ خاص طور پر وہ افراد جو کئی برسوں سے اس سوسائٹی کا حصہ ہیں یا حال ہی میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ رہائشی اب شدید بے چینی میں مبتلا ہیں، ان کے لیے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے بعد ان کی پراپرٹی کا...
    آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹی 20 بولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں  منائی گئی۔ سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ  جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ دریں اثنا پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز بدھ سے ڈبلن میں شروع ہوگی۔  بلند عزائم کے ساتھ جانے والی گرین شرٹس فاتحانہ آغاز کے لیے پُراعتماد ہیں، سیریز کے دیگر 2 میچز بھی اسی وینیو پر بالترتیب 8 اور 10 اگست...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ملک ریاض نے بحریہ ٹان کی بندش کا عندیہ دیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباؤ اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے دعویٰ کیاکہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درجنوں...
    پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی...
    لاہور: ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نکالی جانے والی پانچ اگست کی ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے۔ پولیس نے ریلی کو روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ملزم ندیم بٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست...
    وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔  
    ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے فیس بک پر ایک متنازع اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری مگر صحت مند چھوٹے جانور، جیسے خرگوش، مرغیاں، گنی پگ اور بعض صورتوں میں گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ انہیں چڑیا گھر کے شکاری جانوروں کو بطور خوراک استعمال کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں:5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار چڑیا گھر کا مؤقف ہے کہ ان جانوروں کو نرمی سے ہلاک کرکے یورپی لِنکس جیسے گوشت خور جانوروں کی قدرتی خوراک کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ طریقہ قدرتی رویوں اور شکاری جانوروں کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں...
    امریکی کوسٹ گارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 میں ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جانے والی نجی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی تباہی ایک روکا جا سکنے والا سانحہ تھا۔ 335 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اووشن گیٹ کمپنی کو حفاظتی اصولوں، جانچ اور دیکھ بھال کے طے شدہ انجینئرنگ ضوابط پر عمل نہ کرنے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آبدوز کا کاربن فائبر ہُل ساختی لحاظ سے کمزور تھا اور کمپنی نے بارہا پیش آنے والے تکنیکی مسائل کے باوجود آبدوز کو استعمال میں رکھا۔ حادثے میں پانچوں افراد موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ حادثے کے وقت آبدوز میں اووشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 30-B کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق گولی کی سمت اور فائرنگ کا مقام تاحال واضح نہیں ہو سکا، جب کہ متاثرہ شخص گھر کے اندر موجود تھا۔ زخمی کی شناخت صلح الدین ولد مقیم شاہ عمر تقریباً 45 سال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    کراچی (سٹاف رپورٹر +نیٹ نیوز) چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی  نے کہا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء  برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ چیف جسٹس سے سندھ ہائی کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ جسٹس یحییٰآفریدی نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے لازم و ملزوم ستون ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس بنائی جا رہی ہیں۔ 13 اقسام کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جا رہی ہے۔ سولرائزیشن اور ای-لائبریریز بارز کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ عدلیہ کو بیرونی دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ہائی کورٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عدالت سے منسلک ثالثی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر ایس ایچ او کی پرائیویٹ پارٹی کے ہاتھوں پکڑ کر لائے گئے شخص کی فائرنگ سے ہلاکت اور اس کی شناخت کے بعد ورثا اس کی لاش لینے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچ گئے۔ مقتول معاذ کے بھائی اعجاز نے بتایا کہ وہ لانڈھی اسپتال چورنگی میرا بھائی کنڈیکٹر تھا جسے گھر کے باہر سے پکڑ کر بیدردی سے تھانے لیجا کر گولی ماری گئی۔  انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔  انھوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پشاور سے ہے اور...
    امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ٹائٹن آبدوز حادثے پر جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز بنانے والی کمپنی اوشن گیٹ (OceanGate) نے نہ صرف بہت سنگین حفاظتی غلطیاں کیں بلکہ دھونس دھمکیوں کا سہارا لے کر حکومتی نگرانی سے بچنے کی کوشش بھی کی۔ رپورٹ کے اہم نکات: خطرناک ڈیزائن: آبدوز کا بنیادی ڈیزائن ہی کمزور اور خطرناک تھا، جسے ماہرین کی منظوری کے بغیر استعمال کیا گیا۔ معائنے کی مکمل نظراندازی: اوشن گیٹ نے اہم حفاظتی معائنے جان بوجھ کر نظرانداز کیے۔ دھونس کا کلچر: کمپنی کے اندر ایک ایسا ماحول تھا جہاں جو بھی کارکن سوال اٹھاتا، اسے دبایا یا نکال دیا جاتا۔ ٹیکنیکل خامیاں...
    شمالی بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ٹائٹینک کے ملبے کی تلاش کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے متعلق امریکی کوسٹ گارڈ نے 2 سال بعد ایک تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سانحے سے بچا جاسکتا تھا، لیکن اوشین گیٹ کمپنی کی ناقص حفاظتی پالیسیوں اور نگرانی سے بچنے کی حکمتِ عملی نے مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹائٹن‘ کی باقیات نکال لی گئیں، ماہرین حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کوشاں یہ المناک واقعہ 18 جون 2023 کو پیش آیا جب ٹائٹن آبدوز، جو اوشین گیٹ نامی امریکی کمپنی کی ملکیت تھی، ٹائٹینک کے ملبے کی طرف جاتے ہوئے شدید پانی کے دباؤ سے تباہ...
    ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤں کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ اسلام آباد میں واقع ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے...
    سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت...
    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حکومتی اقدامات، ادارہ جاتی دباؤ اور مالی رکاوٹوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ ملک ریاض نے ایک بیان میں کہاکہ میں اپنے...
    فوٹو فائل ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
    کراچی: دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔ کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور اسپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی۔ تاہم اب...
    پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش صدیقی نے 3 اگست کو ’ایوو 2025‘ میں اپنے ہم وطن عاطف بٹ کو شکست دے کر اپنا چھٹا ایوو چیمپیئن شپ ٹائٹل جیت لیا، جو عالمی ای اسپورٹس منظرنامے پر ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ارسلان نے ٹیکن 8 کے گرینڈ فائنل میں پہلے سیٹ میں شکست کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ وہ 12,000 امریکی ڈالر انعام اور 800 ٹور پوائنٹس کے بھی حقدار ٹھہرے۔ Greatness on another level. Congratulations to your back-to-back #Evo2025 TEKKEN 8 Champion, Arslan Ash! pic.twitter.com/zOHmXzlBV2 — Evo (@Evo) August 4, 2025 مزید پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا ٹوِسٹڈ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک میں ریئل اسٹیٹ کے سب سے بڑے ادارے بحریہ ٹاﺅن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کو پراپرٹی نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے عدالت نے مختصر فیصلے میں نیب کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کی جائیدادوں کی نیلامی کو قانونی قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے نیلامی روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیر کے روز نیب کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کی پراپرٹیز کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی اور دلائل کے بعد فیصلہ...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھیں گے، حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ہونے والی ممکنہ سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔ یہ وہ تازہ ترین موڑ ہے جو اس مسئلے میں آیا ہے جسے نیو دہلی نے سمجھا تھا کہ وہ اس...
    ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔   نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔  نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:  بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی   
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے نیب کو 7 اگست کو مقررہ نیلامی کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کیس میں پبلک فنڈز کی واپسی کے لیے کی جانے والی نیب کی کارروائی قانونی اور درست ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 4 اگست کو کیس کی سماعت کی، جہاں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے، جبکہ نیب کی نمائندگی اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رافع مقصود نے کی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ...
    اپنے مذمتی بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ...
    اپنے مذمتی بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ...
    انڈیا کے سپر سٹار اور بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جنہیں حال ہی میں اداکاری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے انہوں نے نوازالدین صدیقی کو خود سے بڑا اداکار قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا، ’میں نواز بھائی جتنا بڑا اداکار نہیں ہوں۔ شاید وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کتنے خاص ہیں۔ وہ ایک اعلیٰ معیار کے فنکار ہیں۔ یہ میں اس لیے کہہ سکتا ہوں کیونکہ میں 25 سال سے اداکاری کر رہا ہوں۔ عمر میں تو میں ان سے بڑا ہوں، لیکن اداکاری کے لحاظ سے بالکل نہیں۔ وہ ہم سب سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لگ بھگ 69 ممالک سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان پر پہلے سے عائد کردہ ٹیرف (یعنی ٹیکس) کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دی گئی ہے۔ٹیرف وہ ٹیکس ہے جو بیرون ممالک سے امریکہ پہنچنے والے سامان تجارت پر عائد کیا جائے گا اور اس کا نفاذ درآمدات کی قیمت کے تناسب سے ہوتا ہے۔ یہ رقم ملک میں موجود اُس کمپنی کو ادا کرنی ہوتی ہے جو یہ سامان بیرون ممالک سے درآمد کرتی ہے نہ کہ وہ غیر ملکی کمپنی جو اس سامان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے دیے گئے اشتہار کے معاملے پر پاکستانی امریکن بزنس مین تنویر احمد نے نیا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ “کیا ہم غلام ہیں؟ اور جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، اب اسی امریکہ سے آپ مدد مانگ رہے ہیں اور آپ کے بیٹے وہیں جا رہے ہیں؟” تنویر احمد نے کہا کہ اس اشتہار پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر خرچ ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ میں اس نوعیت...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
    حال ہی میں نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والا مضمون ‘عمران خان کو رہا کرو’ صحافت نہیں بلکہ ایک خالصتاً سیاسی اشتہار ہے، جو مبینہ طور پر غیر ملکی لابنگ ایجنٹس کی مالی معاونت سے شائع کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے یہ مضمون 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے بعد شائع کیا جو ایک سزا یافتہ سیاسی شخصیت کی ساکھ کو بحال کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ اشتہار ایک سنگین سوال کو جنم دیتا ہے اور وہ یہ کہ صحافت اور کرائے کے سیاسی سرگرم کارکنوں میں فرق کب مٹ جاتا ہے اور ایک عالمی میڈیا ادارہ کس حد تک جانے کو تیار ہے جب اُسے ایک خودمختار ریاست کے اداروں کو بدنام کرنے...
     راؤ د لشاد:ماڈل ٹاؤن  میں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع مرحوم کی میت رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی،مرحوم شاہد شفیع کی رہائش گاہ پر عزیزو اقارب کی آمد کا سلسلہ ہے،مرحوم شاہد شفیع کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد اتفاق میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم شاہد شفیع کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد اتفاق میں ادا کی جائے گی،مرحوم میاں شاہد شفیع کا انتقال گزشتہ رات مری میں ہوا،سہیل ضیا ء بٹ،چودھری شیر علی، سابق وفاقی وزیر چودھری عابد شیر علی، روحام خان ،کلیم چودھری سمیت عزیزو اقارب کی رہائش گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والی خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھی۔ مفرور اشتہاری ثناء بی بی نے پیشی پر آئے شہریوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔ گرفتار اشتہاری اور اسکے ساتھیوں نے ملکر دو افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری چار سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار...
    جنوبی افریقا چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقا نے 196 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کر پورا کرلیا۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ساٹھ گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ایونٹ میں مجموعی طور پر تیسری سنچری تھی۔ جے پی ڈومینی نے بھی نصف سنچری بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ Post Views: 6
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جو کہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سفارتی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کا عکاس ہے۔ ایران کے معروف اخبار ’ تہران ٹائمز‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور آمد پر صدر پزشکیان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور معروف شاعر و مفکر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ دورے کا علامتی آغاز تھا، جو ایران کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور ثقافتی وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘ ایرانی صدر نے یادگار کتاب میں دستخط کرتے ہوئے تہذیبی اشتراک...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو  شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین...
    ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان جنوبی افریقہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز
    لاس اینجلس میں جاری ٹیکس ورلڈ، ایپیرل سورسنگ 2025 کی تین روزہ نمائش اختتام پزیر ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ فیشن کی رنگارنگ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے شرکت کی۔ جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹرمیں کامیابی کے ساتھ پورا ہو چکا ہے جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے۔ اس نمائش میں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔ لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکہ کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے۔ جنہوں نے ٹیکسٹائل،...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
    کراچی: انگلینڈ سے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شبمن گل  پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کی تعداد ہی بھول گئے۔ شبمن گل پانچویں ٹیسٹ میں ایک بار پھر ٹاس ہار گئے جس کے بعد فرسٹریشن یا کسی اور سبب وہ تبدیلیاں یاد نہیں رکھ سکے۔  جب ٹاس کے موقع پر پریزینٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے گل سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ہم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں، دھرو جوریل، کرن نائر اور پراسدھ کرشنا کو ریشابھ پنت، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا کی جگہ الیون میں شامل کیا ہے۔  ٹیم شیٹ سے معلوم ہوا کہ بھارت نے اصل میں الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، شبمن گل، آکاش دیپ کا ذکر کرنا...
    لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے اور سیریز کا آخری میچ اوول میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارتی کپتان شبمن گل نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کرکٹ کے گھر لندن کے اوول گراؤنڈ میں سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے قائم مقام کپتان اولی پوپ اور شمبن گل ٹاس کے لیے میدان میں اترے تو بھارتی ٹیم کو میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل جس ناپسندیدہ ریکارڈ کا خدشہ تھا وہ سچ بن گیا۔ شبمن گل ٹیسٹ سیریز کے تمام میچوں میں ٹاس ہار کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد تاحال ٹاس جیتنے میں مکمل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔جس پر بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔  خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا...
    —فائل فوٹو  بھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے...
    — فائل فوٹو  رینجرز اور پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کے اغواء  میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں کراچی کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے۔
    سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں 'آپریشن سندور' پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور" مٹا دیا گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے ان...
    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔  عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
    متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ترغیبی یا اشتہاری مواد شائع کرنے والے افراد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، جو ادا شدہ اور غیر ادا شدہ دونوں اقسام کے مواد پر لاگو ہوگا۔ پرمٹ کا مقصد شفافیت، پیشہ ورانہ طرز عمل اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال پرمٹ بغیر کسی فیس کے 3 سال کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے بغیر اشتہاری مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ذاتی کاروبار یا تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے۔ یو اے ای عالمی سطح پر ڈیجیٹل...
    اپنے ایک بیان میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ امریکہ، حزب الله کے مستقبل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لبنان پر شرط عائد کی کہ وہ تل ابیب کی بیروت پر جارحیت کے خاتمے اور جنوبی علاقوں سے صیہونی فورسز کی واپسی کے لئے، مقاومتی تحریک "حزب الله" کو غیرمسلح کرنے کا باقاعدہ عہد کرے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اگر لبنانی حکومت، حزب الله کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنے نمائندہ خصوصی ٹام باراک کو مشرق وسطیٰ نہیں بھیجے گا اور نہ ہی اسرائیل پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ فضائی حملے بند کرے یا اپنے فوجیوں کو جنوبی لبنان سے نکالے۔ العربیہ...
    لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے بھارتی وزیرِ اعظم کے آپریشن سندور میں ناکامی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپوزیشن رہنماؤں کے ٹھوس دلائل اور ناقابل تردید شواہد کا تو جواب نہ دے سکے لیکن آپریشن سندور پر روایتی جھوٹ کے انبار لگا دیے۔  امریکی صدر اور عالمی میڈیا کی بارہا تصدیق کے باوجود مودی نے آپریشن سندور کا حقیقی انجام عبرت ناک شکست ماننے سے انکار کردیا۔  آپریشن سندور پر جاری لوک سبھا اجلاس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔  نریندر مودی نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو امریکی نائب...
    پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔ تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی  یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
         وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے عوام کے لیے چین کی تیار کردہ جدید، ماحول دوست اور سہولیات سے آراستہ الیکٹرک ٹرین کی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے جدید سفری سہولیات سے آراستہ ٹرین کے لاہور پہنچنے کا اعلان بھی کر دیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ جنوبی ایشیا کی پہلی اے آر ٹی (خودکار ریل ریپڈ ٹرانزٹ) لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ بغیر پٹری کے چلتی ہے، ربڑ کے ٹائروں پر دوڑتی ہے اور 300 مسافروں کو لے جا سکتی ہے۔ یہ جدید، کم خرچ اور ماحول دوست روایتی ٹرانسپورٹ کا متبادل ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کا آزمائشی سفر کینال روڈ پر کیا جائے گا۔ South...
    شرکاء نے شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص اورنگی ٹاؤن، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں عزاداری سے متعلق درپیش مسائل اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے وفد کو تمام ممکنہ تعاون اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کمشنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مولانا محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں سید رضی حیدر رضوی، سید زین رضوی، عمران نقوی اور دانش زیدی شامل تھے۔ ملاقات میں چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر منعقدہ مجالسِ عزا، جلوسوں اور انتظامی امور سمیت دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ کی ''خوفناک صورت حال‘‘ کو ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات نہیں کرتا اور اس مسئلے سے متعلق لندن کی دیگر شرائط کو بھی پورا نہیں کرتا، تو برطانیہ بھی ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ماکروں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کے روز کہا، ''ہمارا مقصد ایک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ...
    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ستمبر میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اعلان برطانوی وزیراعظم دو ریاستی حل ریاست تسلیم فلسطین کیئر اسٹارمر وی نیوز
    بحریہ ٹائون منی لانڈرنگ کیس ، 2ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 10 افراد گرفتار ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹائون مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بحریہ ٹائون کے دس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاون مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے ، گرفتار ملزمان میں کرنل ریٹائرڈ خلیل احمد اوربریگیڈئر ریٹائرڈ ظفر بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کا حجم کھربوں روپے پر مشتمل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پر نوجوان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں قصائی رشتہ دارآپس میں الجھ پڑے، 35سالہ شبیر حسین کو ٹوکے وار کرکے قتل کردیاگیا، مقتول شبیر کو اویس اور عدیل نے قتل کیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی۔
    انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات...
    امریکا میں وفاقی ملازمین کو اب دفتر میں اپنے ساتھیوں کو مذہب کی دعوت دینے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ عمل ہراساں کرنے کے دائرے میں نہ آئے۔ یہ بھی پڑھیں:’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ امریکی آفس آف پرسنل مینجمنٹ کے سربراہ اسکاٹ کوپر کی جانب سے جاری کی گئی نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اظہار آئینی طور پر تحفظ یافتہ ہے، اور سپروائزرز سمیت تمام ملازمین کو مذہبی گفتگو کا مساوی حق حاصل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ملازمین اپنے عقائد کی درستگی پر دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور ساتھیوں کو دعا یا مذہبی سرگرمیوں میں شریک ہونے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک جج سبکدوش ہوگئے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج 29 جولائی 2024ء کو حلف اٹھایا تھا۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز کا نام دیا تھا، دونوں ججز کے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں ججز کو  عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بالخصوص فوجداری...
    کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے بھٹائی کالونی بند کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس میں ملزمان 25 سالہ سراج اور 30 سالہ شہزاد زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ماضی کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر آج اسکاٹ لینڈ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ٹرمپ کے ٹرن بیری گالف کورس پر ہو رہی ہے، جہاں دونوں رہنما اسرائیل-حماس جنگ بندی، غزہ میں انسانی بحران اور باہمی تجارتی معاہدے پر گفتگو کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور نیتن یاہو کیخلاف ایرانی علما کا فتویٰ، مسلمانوں سے کیا اپیل کی گئی؟ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے 8 مئی کو ایک اقتصادی معاہدہ سائن کیا تھا، جس پر عمل درآمد گزشتہ ماہ سے شروع ہو چکا ہے۔ اسٹارمر غزہ میں جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں رہنما یوکرین جنگ اور دیگر...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن، جنوبی وزیرستان اَپر و لوئر تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔جنوبی وزیرستان اپر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کرفیو کے نفاذ سے متعلق باقائدہ احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جنڈولہ بازار بھی بند رہے گا اور کوڑ قلعہ سے جنڈولہ تک شاہراہ پر آمد و رفت بھی بند رہے گی۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر کے جنڈولہ تا مدیجان سڑک پر...
    انگلینڈ نے ویمنز یورپین فٹبال چیمپیئن شپ 2025 کا فائنل جیت لیا، جس میں اس نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دی۔ میچ کا اختتام مقررہ وقت اور اضافی وقت میں 1-1 گول سے ہوا تھا۔ فائنل میچ 27 جولائی کو بیسل کے سینٹ جیکب پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں 34,200 سے زائد تماشائی شریک ہوئے۔ اسپین نے میچ میں زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول رکھا اور پہلا گول 24ویں منٹ میں ماریونا کے ذریعے کیا۔ انگلینڈ نے 56ویں منٹ میں الیسیا روسو کے گول سے مقابلہ برابر کردیا۔ مزید پڑھیں: یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد اسپین نے پہلا گول 24ویں منٹ میں...
    اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت...
    —فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں خاتون کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قبرستان میں کیسے تدفین کی گئی، گورکن راشد محمود نے پولیس کو بتا دیا۔گورگن کا  کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ گورکن نے بتایا کہ مجھے 1 گھنٹے میں قبر تیار کرنے کے لیے قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے فون پر ہدایت...
    اسلام ٹائمز: سیمینار سے مولانا محمد امین انصاری، ایم پی اے شازیہ رضوان، محمد عبداللہ حمید گل، سیدہ سمیرا رضا، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیرسرپرستی کلچر قونصلر ایران مجید مشکی کی زیر صدارت پیغام شہادت نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ و بیمارکربلا سیدالساجدین امام زین العابدینؑ کا انعقاد آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوا۔ سیمینار سے مہمانان خصوصی ایم پی اے شازیہ رضوان پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و ثقافت، تحریک...
    جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر بات...
    معروف ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے اور نوجوان ریپر و اداکار جیڈن اسمتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی نئی فلم یا البم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُن کے مبینہ منشیات کے استعمال اور سڑک پر عجیب و غریب حرکات کے باعث۔ جیڈن کو حالیہ دنوں میں پیرس کے دو مشہور پارٹی مقامات سے باہر آتے دیکھا گیا، جہاں وہ سر پر بنی (beanie) پہنے ہوئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بونگ (bong) تھا۔ اس منظر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں، 27 سالہ جیڈن کو سرخ رنگ کی ہُڈی اور پینٹ میں پیرس کی...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔ معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی...
    7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے واقعات ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے، جس کے بعد اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت نے فلسطینی مسئلے کے مکمل خاتمے کا راستہ اختیار کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے قومی سلامتی اور حماس کے حملوں کا بہانہ بنا کر غزہ پر بھرپور فوجی حملے شروع کیے، لیکن اس فوجی مہم کے پیچھے اصل مقصد فلسطینی خودمختاری کا خاتمہ اور آبادی کی جبری نقل مکانی یعنی ایک طرح کی نسل کشی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو نے کس کے دباؤ میں آکر غزہ چرچ پر گولہ باری کو ’غلطی‘ قراردیا غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کے باوجود، جس میں  ہزاروں اموات، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، اور انسانی امداد پر پابندی شامل...