سرکاری ملازمین کیلئےپنجاب میں نئی پنشن پالیسی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازم اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے اب صرف حکومت ہی پنشن میں رقم نہیں دے گی بلکہ سرکاری ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے پنجاب میں نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے پینشن رولز میں مزید ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 23 کے تحت بنائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023- 24کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر اطلاق ہوگا۔نئی پنشن اسکیم ہے جس میں ملازم اور حکومت دونوں ماہانہ بنیادوں پر پنشن فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔ملازم کی تنخواہ سے مخصوص رقم کاٹ کر پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ حکومت بھی مساوی رقم پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائے گی جبکہ جمع کروائی گئی رقم کسی بھی اہل پنشن فنڈ مینیجر کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگی اور ملازم روایتی یا شریعت کے مطابق پنشن فنڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم اس فنڈ سے ماہانہ آمدنی حاصل کر سکے گا یا مخصوص شرائط پر رقم نکال سکے گا۔ پنجاب پنشن فنڈ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اس اسکیم کی نگرانی کریں گے، حکومت ملازم کی تنخواہ میں سے اس کا حصہ خودکار نظام کے تحت کاٹ کر پنشن اکاؤنٹ میں منتقل کرےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سےجمع کروانے والی رقم کےلیے پنجاب حکومت بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کی جائے گی جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ہر ماہ ملازمین کے پنشن اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی، حساب کتاب، اور ریکارڈ کی نگرانی کرے گا25% رقم یکمشت نکلوا سکتا ہے۔ باقی رقم کو مزید سرمایہ کاری میں رکھ کر ماہانہ آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ملازمین کو ایک آن لائن پورٹل فراہم کیا جائے گا جہاں وہ اپنے پنشن اکاؤنٹ کا انتظام کر سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنشن اکاؤنٹ کے مطابق
پڑھیں:
بھارت کی اوچھی حرکت: حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ’ایکس‘ نے بھارت میں اکاؤنٹ معطل کیا۔قبل ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔