مفتی محمد فاروق قاسمی نے کہا کہ علماء کونسل آف انڈیا آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ، سماجی ہم آہنگی میں اضافہ کرنے اور علماء کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اور تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے یقین دہانی کرائی کہ مسلمانوں سے متعلق انتخابی منشور میں جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں جلد اور کچھ کو بتدریج پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ یقین دہانی علماء کونسل آف انڈیا کے قومی صدر مفتی محمد فاروق قاسمی کو کرائی۔ مفتی فاروق قاسمی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نائیڈو بابو نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق جو وعدے انتخابی منشور میں کئے گئے ہیں انہیں جلد یا بتدریج پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد اقلیتی جنرل یونیورسٹی سے متعلق منصوبے پر غور و خوض کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت اقلیتوں کی تعلیم کے سلسلے میں بہت سنجیدہ ہے اور اقلیتی جنرل یونیورسٹی کے بارے میں حکومت دو ماہ میں غور و خوض کرے گی۔

مفتی فاروق قاسمی نے بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو حکومت مسجد کے رکھ رکھاؤ کے لئے مسجد کو ماہانہ پانچ ہزار روپے بھی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے حال ہی میں مسجد کے امام اور مؤذن کے لئے مختص رقم جاری کی تھی، جس پر علماء کونسل آف انڈیا کے صدر نے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے انتخابی منشور میں مسجد کے رکھ رکھاؤ، اقلیتی یونیورسٹی قائم کرنے سمیت کئی وعدے کئے تھے جن میں سے کچھ پر عمل شروع ہوگیا ہے، باقی پر عمل کرانے کی کوشش جاری ہے۔

اس کے علاوہ مفتی محمد فاروق قاسمی نے کہا کہ علماء کونسل آف انڈیا آندھرا پردیش میں مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ، سماجی ہم آہنگی میں اضافہ کرنے اور علماء کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔ ساتھ ہی علماء کونسل آف انڈیا مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی، معاشی مسائل سے وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو آگاہ کراتی رہے گی۔ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ہم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے اس بل کے نقصانات سے آگاہ کیا تھا اور جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چندرا بابو نائیڈو فاروق قاسمی نے انہوں نے کہا نے کہا کہ علماء کو

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں،احسن اقبال
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • ’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
  • امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
  • کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  • اسرائیل کے خلاف 7 نکاتی پلان، عملی منشور