گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی، آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک بیان میں اسلام غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں تحریک تحفظ آئین نے آج اسلام آباد میں اپنا اہم سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے جبکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔مزید برآں حکومتی قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے بیانئے اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتحاد کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
جدید امریکی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
مزید :