کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں کا جنگ بندی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کانگو : ریڈ کراس کے اہلکار باغیوں کے حملوں میں ہلاک شہریوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کررہے ہیں
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں پڑوسی ملک روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں کے حملوں میں کانگو کے کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کانگو میں ریڈ کراس کی ٹیم نے حملوں میں مارے گئے افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 10 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ماضی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل جہانگیر شہید ہوگئے تھے جبکہ گرفتار ملزم کو اس جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی جاچکی تھی۔ الفلاح تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ میں ریلوے پلیا کے نزدیک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جن میں سے ایک زخمی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خالد اورامیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت جمعہ خان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔