ملک بھر میں موسم پھر خشک ہوگیا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:
ملک بھر میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد سے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تاحال موجود ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سےزیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
پیش گوئی کے مطابق آج ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں بھی آج بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اضلاع میں موسم ہفتے کے روز کا امکان سرد اور کی توقع
پڑھیں:
خبردار رہیں !محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، 9 سے 12 جون اسلام آباد، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی، کشمیر، جی بی میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی، گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے چترال، دیر اور بالائی علاقوں میں شام یا رات کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرم وخشک موسم، دوپہر کے بعد گرد آلودہواؤں کا امکان ہے۔
کشمیر،جی بی میں موسم گرم و خشک، شام کو جی بی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
مون سون سے متعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔
اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔