سندھ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سندھ کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیا۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا کہ سندھ کے شہر کراچی کی27 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، نقل و حرکت کی وجہ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار ہے۔
انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے میں 5 سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 62 ہزار بچوں کی او پی وی ویکسین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کے پہلے مرحلے میں 4 ماہ سے 5 سال کے 5 لاکھ21 ہزار بچوں کو ایف آئی پی وی ویکسین پلائی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2024ء میں پولیو کے 24 کیسز جبکہ 2025ء میں اب تک 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو کی خصوصی مہم
پڑھیں:
کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔
منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی طلب کرے گا، انرجی ڈیپارٹمنٹ 15 دن میں اس پراجیکٹ کو کابینہ میں پیش کرے گا۔
45 دن میں محکمہ داخلہ اور محکمہ توانائی پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے، سرکاری عمارتوں میں بجلی بل کی مد میں صوبہ 20 ارب روپے سے زائد دیتا ہے، اس منصوبے سے کم سے کم 10 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا، پرائیویٹ کمپنیاں سولر کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔
Post Views: 1