جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 2 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو شامل ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دونوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے جبکہ دیگر 4 یرغمالی کچھ دیر بعد نصیرات کیمپ سے ریڈ کراس کے حوالے کیے جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق آج 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے 602 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے حماس نے کہا کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی موجودگی دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے تازہ پیغام ہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے۔
یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں میڈیا کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔