گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی قوت بخشی، برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اپنے آبادی وطن کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی پاکستان کے سفیر ہیں، انہیں چاہیئے کہ قانون کی پاسداری کریں اور اپنی شناخت کو پاکستان کے لئے باعثِ فخر بنائیں، سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی ترسیل نہ مہذب معاشرہ کی علامت ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپنے دوسرے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے وطن عزیز کی ترقی میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں اور میں ان کی خدمت کے لئے ہمیشہ حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت گورنر ہاؤس گیٹ نمبر 1 پر نصب امید کی گھنٹی کے ذریعہ 24 گھنٹے سندھ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود عملہ بھر پور معاونت فراہم کررہا ہے۔

گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی قوت بخشی، برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اپنے آبادی وطن کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نژاد عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ سیاسی منصب تک پہنچے ہیں، بس ڈرائیوروں کے بچے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن بنے اور صادق خان جیسے عام شہری نے لگاتار تین بار لندن کے میئر کا منصب حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ خطاب کے اختتام پر گورنر سندھ نے برمنگھم کی جامع مسجد میں وطن کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں گورنر سندھ نے برطانیہ میں کی معیشت کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسانوں کے لیے ایک بڑے پیکج کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کو سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور زرعی ایمرجنسی پر مؤثر انداز میں عمل نہ ہوا تو مستقبل میں سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔ اسی تناظر میں سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے خصوصی پیکج تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں اب بہتری آ رہی ہے، سکھر بیراج سمیت دیگر مقامات پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس دوران تمام اداروں اور مقامی آبادی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا اور مشکل وقت میں تعاون فراہم کیا۔

مراد علی شاہ کے مطابق یہ پیکج کسانوں کو براہِ راست ریلیف دینے اور زرعی پیداوار کو بحال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امدادی اقدامات صرف وقتی نہ ہوں بلکہ زرعی معیشت کو پائیدار سہارا بھی فراہم کریں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ کسان اور مقامی آبادی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت