کراچی: اسپتال میں ورثاء کئی روز سے داخل بچے کی لاش چھوڑ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ورثاء بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھا، لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔