ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے قانونی جنگ چھیڑ دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ خاتون نے ایلون مسک کے خلاف اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔
درخواست کے ساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔
ایشلے کیئر نے دعوی کیا کہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے ہی بھیجی تھی۔
ایشلے نے بتایا کہ جواب میں ایلون مسک نے لکھا تھا کہ میں تم دونوں سے ملنے ویک اینڈ پر آؤں گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک ان کے بچے کی آبائی ریاست ہے اور ایلون مسک ان کے بچے کے والد ہیں۔ بچے کی پیدائش ستمبر میں ہوئی تھی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ایلون مسک بچے کی پیدائش کے وقت موجود نہیں تھے اور اب تک اپنے بچے کو دیکھنے صرف تین بار آئے تھے۔
ایشلے کیئر نے مؤقف اختیار کیا کہ اب تک بچے کی پرورش میں ایلون مسک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اس لیے ’پیٹرنٹی‘ اور ’گارجیئن شپ‘ مجھے دی جائے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ایلون مسک سے دو سال قبل رومانی تعلق شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچے کی پیدائش ایلون مسک کے
پڑھیں:
کراچی:لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 14 لاشیں نکال لی گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔
حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تاہم موبائل سگنل بند ہونے سے ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا