کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی شناخت ساحر حسن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مصطفیٰ قتل کیس سے ایک روز قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تازہ پیشرفت میں عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیالکوٹ: نجی اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، لواحقین کا زہریلا انجکشن لگانے کا الزام

سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل

پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔

پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے بیڈ کے نیچے سے 2 سرنجز بھی ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گھر میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار
  • سگے بھائیوں پر مشتمل 3 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ پکڑا گیا
  • اٹلی کے وزیر داخلہ کا بھارتی جارحیت میں 26 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،لواحقین سےتعزیت
  • سیالکوٹ: نجی اسپتال سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، لواحقین کا زہریلا انجکشن لگانے کا الزام
  • کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی
  • پہلگام واقعہ کے الزام میں گرفتار بے گناہ کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہونے لگیں
  • منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں پیش رفت