پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز 24 فروری کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور : پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لیے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ – 2 منعقد کر رہی ہے-مشق سی گارڈ 25 کے موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔
پیغام میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق2013 میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر قائم کیا گیا تاکہ میری ٹائم ڈومین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ 2024 میں مشق سی گارڈ سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ 50 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے مشق سی گارڈ 24 میں حصہ لیا؛ جو کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی کے مشترکہ مقصد میں پاک بحریہ کی کوششوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ذرائع کے کہنا تھا کہ یہ مشق مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر استعمال ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشق سی گارڈ میری ٹائم
پڑھیں:
9 مئی کیس میں جنہیں سزا سنائی گئی وہ بھی میری طرح بے گناہ ہیں، شاہ محمود
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے مقدمے میں بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی بے گناہی کی شہادت دے دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نو مئی شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے ردعمل جاری کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ 9 مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے کیونکہ وہ بھی میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔