ملکی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے،شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگر
کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہے ، ہماری بدقسمتی ہے ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، مغربی ممالک میں غزہ کے معاملے پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔