کراچی: کلفٹن بلاک 2 کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی:
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی جا رہی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیا مون سون سسٹم، کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں 4 سے 6 اگست کے درمیان ہلکی بارش کا امکان رہےگا۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتے کو شہرکا مطلع بیشتروقت جذوی اورمکمل ابرآلود رہا، دن بھر شہرکی فضاوں پر سمندرکے نچلی سطح کے بادل چھائے رہے۔
ہفتےکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 63 فیصد رہا۔