عراق، شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں تقریبات کے موقع پر مختلف صوبوں میں تعطیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کی تقریبات کیوجہ سے عراق کے مختلف صوبوں میں تعطیل کر دی گی ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ بابل گورنریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2/23/2025 بروز اتوار کو سرکاری کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن سیکورٹی اور پولیس کے محکموں سے منسلک افراد چھٹی نہیں کرینگے۔
المثنیٰ صوبائی کونسل نے اتوار کو ایک بیان میں عراقی شہریوں کو شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کے لیے سرکاری کام معطل کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل عراقی صوبوں واسط اور دیالہ نے بھی اتوار کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاکہ شہری شہید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازے میں شرکت کر سکیں۔ غور طلب ہے کہ بغداد کے گورنر عبدالمطلب علوی نے اس سے قبل اتوار کو لبنان کی حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل کی نماز جنازہ کے موقع پر صوبے میں سرکاری دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذی قار کی صوبائی کونسل نے بیروت میں حزب اللہ کے مرحوم سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے جنازے کے موقع پر اتوار کو سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصر اللہ حسن نصر اللہ کے کے علامتی میں شرکت
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کو بااختیار بنانے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے گریجویٹ فورم کی سماجی خدمات اور مثبت تجاویز کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کے لیے کئی انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن میں آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع شامل ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔