Daily Mumtaz:
2025-04-28@11:41:15 GMT

شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

شیخوپورہ: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں ڈمپرنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں سڑک پر چلنے والے 2گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے جو ہلاک ہونے والے افراد کے ہی تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کینیڈا: تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، متعدد افراد ہلاک 

کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

وینکوور پولیس نے سماجئ رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں  کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،  ڈرائیور زیر حراست ہے۔

شہر  کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع تھے

یہ تہوار 16ویں صدی کے فلپائن کے نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، رواں برس یہ تہوار کینیڈا کے انتخابات سے پہلے ویک اینڈ پر منایا جا رہا ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹر سی بی سی کی طرف سے  نشر تصاویر میں جائے وقوع پر  ریسکیو عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں ہجوم کو دکھایا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 16 زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
  • افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 عسکریت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
  • کینیڈا: تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، متعدد افراد ہلاک 
  • سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • کراچی: گارڈن تھانے کا پولیس اہلکار گرفتار، گزشتہ سال چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • راولپنڈی میں انوکھی چوری: ایرانی کرنسی کا جھانسہ دے کر نامعلوم موٹرسائیکل سوار شہری کے گھر سے زیورات لے اُڑا
  • بلوچستان میں مارگٹ اور قلات میں بم دھماکے، سات افراد ہلاک