فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا فیصلے پر  بانئ پی ٹی آئی کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آمادہ کرنے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔

میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔

بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کامران بنگش اور تیمور  جھگڑا  کو کابینہ میں شامل کرانے کے احکامات دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو بانئ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا تھا، تاہم علی امین گنڈاپور نے ملاقات کر کے بانئ پی ٹی آئی کو فیصلے پر آمادہ کر دیا۔

سابق وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ کہوں گا تو بانئ پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان پہنچے گا، میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے مجھے بلایا تھا لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، بانئ پی ٹی آئی نے مجھے پہلی پی ٹی آئی حکومت میں 2 بڑی وزارتیں دی تھیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہنا ہے کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اندرونی معاملے پر میڈیا پر کوئی بات کہنا ضروری نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختون خوا بانئ پی ٹی آئی

پڑھیں:

علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی نے حوصلہ افزا جواب نہیں دیا، اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیے رانا ثناء نے عمران خان کیلئے کسی ریلیف یا ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیا

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت جن جماعتوں نے گنڈاپور کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، اس کی وجوہات ہوں گی، آل پارٹیز کانفرنس بلانا اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک پورا کرنا چاہیے تھا، وزیرِ اعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آئیں بیٹھیں اور بات کریں، علی امین گنڈاپور نے اے پی سی بلائی ہے تو یہ اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • نہیں سمجھتا بیرسٹر سیف بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے: علی امین گنڈاپور
  • عمران خان نے تحریک انصاف میں انتشار پھیلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
  • عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا، علی امین گنڈاپور
  • مراد سعید کو سینیٹ پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ