رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور (نیوزدیسک) رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعتہ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی،جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی، دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 بج کر 45 سے شروع ہو گی اور 2 بج کر 45 منٹ تک رہے گی، سنگل شفٹ صبح آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی۔
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی، صوبہ سدھ میں سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ ڈبل شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گا سوا ایک تک رہے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان المبارک اسکولوں میں بجے تک ہوگی اوقات کار بجے تک ہو شروع ہو ڈبل شفٹ شفٹ صبح
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔