WE News:
2025-04-25@11:55:26 GMT

وزیراعظم کا منگل سے ازبکستان کا دورہ، اہم معاہدے بھی ہونگے

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

وزیراعظم کا منگل سے ازبکستان کا دورہ، اہم معاہدے بھی ہونگے

وزیراعظم ازبکستان کے صدر  کی دعوت پر منگل سے دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات ہو گی اور اس دوران سرمایہ کاری، تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ازبکستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون  کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیے: پاک آذربائیجان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مفید بات چیت کا منتظر ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف  پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے جس میں فورم میں دونوں ملکوں کی تاجر برادری بھی شرکت کرے گی۔

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ازبکستان پاکستان وزیراعظم دورہ ازبکستان وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ازبکستان پاکستان وزیراعظم دورہ ازبکستان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔

پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب  
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے