16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے. جس کی  اختتامی تقریب  میں میزبان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی.

ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے  شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے. جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں،  جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلیٰ نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہے. 7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی. بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھرے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی. ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں بھی مقابلے میں پیش کیے گئے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا. پھولوں کی نمائش میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔باغ جناح میں بچوں کی دلچسپی کے لئے چلڈرن فیسٹیول بھی منایا گیا. جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی بہار رہی، وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، سینکڑوں شائقین نے دیکھی، مین بلیوارڈ تا باغ جناح فیملی سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مینار پاکستان میں رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے. لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے سر بکھیر کر حاضرین کو محسور کر دیا۔لاہور ایکسپو سنیٹر میں انڈسٹریز سے متعلق پنجاب انڈسٹری اینڈ آرٹی سان بھی لگائی گئی. ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں فلیم،ٹینٹ پیگنگ کا منفرد مظاہرہ بھی ہوگا. ڈرون شو اور آتش بازی رنگا رنگ مظاہرہ پیش کیے جائیں گے۔اختتامی تقریب سینکڑوں ڈھولچی پہلی مرتبہ اپنے فن کا منفرد مظاہر ہ کریں گے. فن پہلوانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رستم پنجاب شو بھی پیش کیا جائیگا.معروف کوریو گرافر پنجاب کے روایتی کھیل پیش کریں گے. راحت فتح علی خان، عارف لوہار اور دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے. اختتامی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے منصوبے میں تعاون پر وزارتِ دفاعی پیداوار کا بھی شکریہ ادا کیا۔وائس ایڈمرل نے کہانئی تیار کردہ گن بوٹ بحری سکیورٹی کے مختلف امور انجام دے سکتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں مزید گن بوٹس کی پروڈکشن پر بھی غور کر رہی ہے‘ یہ عمل خود انحصاری پالیسی کو تقویت دے گا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارت دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
  • پاک بحریہ کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز