اترپردیش بجٹ میں اقلیتوں کو نظرانداز کیا گیا، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت صفائی کے نظام سمیت دیگر انتظامات میں ناکام رہی، مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت اس مہا کمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے مختص کی گئی رقم کے بارے میں سوال کیا گیا تو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ حکومت نے بجٹ میں پی ڈی اے کو نظرانداز کیا۔ پی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو کسی بھی ادارے، یونیورسٹی و دیگر محکموں میں کوئی اہم عہدہ نہیں دیا گیا۔ پی ڈی اے گزشتہ نو برسوں سے بجٹ میں خالی ہاتھ ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت پی ڈی اے کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے لیکن حکومت کو بتا دیں کہ آنے والے انتخابات میں پی ڈی اے کی مدد سے ہم بی جے پی کو ریکارڈ تعداد میں سیٹوں سے شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس مہاکمبھ کے انعقاد میں بہت بڑی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صفائی کے نظام سمیت دیگر انتظامات میں ناکام رہی، مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ بی جے پی حکومت پی ڈی اے
پڑھیں:
پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا، آڈٹ رپورٹ میں دسمبر2024 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہی۔
ایروناٹیکل چارجز کے بقایا جات کی عدم وصولی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سخت اعتراض اٹھا دیا ۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں اس معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم پی آئی اے کی جانب سے واجبات وصول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019-20 سے 20 ارب روپے سے زائد کی عدم وصولی سے متعلق آڈٹ پیراز موجود ہیں لیکن ای سی سی اور ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ متعدد اجلاسوں کے باوجود رقم وصول نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون 2024 کو آڈٹ مکمل ہونے تک بھی مذکورہ واجبات وصول نہیں کیے جا سکے تھے۔
آڈٹ رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی آئی اے نے واجبات کی وصولی کے لیے مناسب حکمتِ عملی اختیار نہیں کی اور نہ ہی حتمی آڈٹ رپورٹ کی تکمیل تک ڈی اے سی میٹنگ بلائی گئی۔
آڈیٹرز نے اپنی رپورٹ میں معاملہ حل کرنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن سے براہِ راست رابطہ کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ واجب الادا رقم کی وصولی یقینی بنائی جاسکے۔