ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس: وفاق نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت ختم ہوگئی تھی، 2 رکنی بینچ کو یہ حکم جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی پر سے توہینِ عدالت کی کارروائی ختماسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی پر توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔
وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی بینچ 13 اور 16 جنوری کے احکامات کو پہلے ہی واپس لے کر کالعدم قرار دے چکا ہے، مقدمہ اپنے ہی سامنے لگا کر دو رکنی بینچ نے ججز آئینی کمیٹی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح کے کیسز نہیں سن سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی رجسٹرار عدالت کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو مختلف برانچ رجسٹریز میں ایڈیشنل رجسٹرار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا ہے۔