پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت پاکستان کو شکست دے کر گزشتہ روز ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔
پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان نے گروپ کا دوسرا میچ گزشتہ روز بھارت کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا، جس میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔
سہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین کرکٹ، کرکٹرز نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے تو مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈکپ 2027 میں بہتر کارکردگی کے لیے 6 کھلاڑیوں کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کی قیادت میں اٹھائی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ
پڑھیں:
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔