سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کے کیس میں بری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کا الزام تھا
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، وہ دو پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔