معروف بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین کا شادی کا فیصلہ، لائف پارٹنر کیسا ہو ؟اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لائف پارٹنر کیسا ہو اس بارے بھی انسٹاگرام لائیو سیشن میں کھل کر اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں صحیح شریکِ حیات کی تلاش کے بارے میں گفتگو کی، اس سے قبل میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں جب ایک مداح نے ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو سشمتا نے کہا، “مجھے بھی شادی کرنی ہے، لیکن شادی کے لائق کوئی ملنا چاہیے نا؟ ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی۔ کہتے ہیں نا، بہت رومانوی انداز میں دل کا رشتہ ہوتا ہے۔ دل تک بات تو پہنچنی چاہیے نا؟ پھر شادی بھی کر لیں گے۔”
سشمتا سین اس سے قبل آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں، للت مودی نے انسٹاگرام پر اپنی اور سشمتا کی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں بھی سشمتا کا ذکر “میری محبت” کے طور پر شامل کیا تھا، تاہم، بعد میں ان کا بریک اپ ہوگیا۔
اس سے قبل سشمتا سین کا اداکار روہمن شال کے ساتھ تعلق تھا۔ تین سال تک ڈیٹنگ کے بعد، دونوں نے 2021 میں اپنے راستے الگ کر لیے، اپنے بریک اپ کا اعلان انسٹاگرام پر کرتے ہوئے سشمتا نے لکھا تھا کہ’’ہم نے دوستی سے آغاز کیا، اور ہم اب بھی دوست ہیں‘‘ رشتہ کافی پہلے ختم ہو چکا تھا،لیکن محبت باقی ہے!!!
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سشمتا سین
پڑھیں:
بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء عباس نے سب بتادیا
منجھی ہوئی اداکارہ اسماء عباس نے ایک مارننگ شو میں بہوؤں کے دیر تک سوئے رہنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ورسٹائل اداکارہ اسماء عباس نہ صرف اداکاری میں جادو جگاتی ہیں بلکہ گھریلو زندگی میں بھی اپنے خاص انداز سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔
حال ہی میں وہ اپنی بہو ثمین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں اور روایتی ساس کے بجائے ایک شفیق ماں کی طرح نظر آئیں۔
ان کی بہو ثمین نے اپنی شادی کے بعد پہلے دن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں اتنی نروس تھی کہ الارم لگا کر سوئی لیکن جب صبح الارم بجا، تو بند کرکے دوبارہ سو گئی۔
بہو ثمین نے مزید بتایا کہ جب میں دوبارہ ہڑبڑا کر اُٹھی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ میں ڈر گئی کہ پہلے ہی روز ساس سے ڈانٹ کھانا پڑے گی۔
ثمین نے بتایا کہ جب میں نیچے گئی تو میری ساس اسما عباس قریب آئیں اور پیار سے کہا کہ جاؤ دوبارہ سو جاؤ، مکمل نیند لو۔
جس پر اسماء عباس نے لقمہ دیا کہ مجھے بہوؤں کے دیر سے اٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ جب وہ دیر سے اٹھتی ہیں تو مجھے میری بیٹی زارا یاد آتی ہے جسے سونے کا بہت شوق ہے۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں میری بہوئیں پڑھی لکھی ہیں، باہر نکلیں اور جاب کریں۔ گھر بیٹھ کر کیا کریں گی۔ ویسے بھی، ہمارے گھر میں کام کے لیے ہیلپر موجود ہیں۔
اداکارہ اسماء عباس نے مزید کہا کہ میں بہو کو سلیپنگ سوٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتی، انھیں بن سنور کر رہنا چاہیئے۔