باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خدمت سینٹر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میں نے آج تک سماجی بہبود کا اس قدر جدید ادارہ کبھی نہیں دیکھا جس کا سہرا آذربائیجان کے صدر کے سر ہے۔ان کا آذربائیجان کے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان کے نظریات اور قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا گو کہ پاکستان میں بھی انسانی خدمت کے کئی مراکز ہیں تاہم میں چاہوں گا کہ ہمارے یہاں بھی اس طرز کے سینٹرز قائم ہوں۔انہوں نے آذربائیجان کے جدید سہولیات سے لیس آسان خدمت پروگرام سے متاثر ہوکر کہا ہے کہ ہم اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
بعدازاں دورہ ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کا ازبک وزیراعظم، وزیرخارجہ اور میئر تاشقند نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کریں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو ہوگی۔
شہباز شریف اور ازبک صدر باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےگورنر پنجاب کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ برائے 2024ء پیش کر دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان میں بھی آذربائیجان کے شہباز شریف کریں گے کا دورہ

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملہ حل کرنے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں  سے ملاقات کے دوران کیا۔  شہباز شریف سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وفد نے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزیر سردار یوسف، چیئرمین مولانا عطاء الرحمن، رکن کمیٹی بشری بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفد کا درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ مزید استدعا کی کہ شہباز شریف نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے نجی سکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرا دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے حج بحران پر نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔  نجی سکیم کے عازمین حج کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملے کے حل کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت اور مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔  شہباز شریف نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت  نجکاری پر جائزہ اجلاس میں دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء  وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کے لیے شرائط سے آگاہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے اور نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف  نے کہا کہ  پی آئی اے کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سمیت تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری آئندہ براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انویسٹر آئوٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع سٹرٹیجی بنائی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشاریے (سینسیٹو پرائس انڈیکس) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ حکومت عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات منتقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2024 کے اسی ماہ میں حساس قیمتوں کے اشاریے کی شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ  اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعظم نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم
  • پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے