20 ہزار نئی ملازمتیں ، اچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایپل کی جانب سے امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور جس کے بعد 20 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل امریکا میں آئندہ چار سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس اس اقدام سے 20 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، ایپل کی جانب سے اب تک کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
یہ اعلان ایپل کے سی ای او ٹم کک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جو امریکی کمپنیوں پر اپنی پیداوار کو واپس لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی جس سے چین میں اسمبل ہونے والی ایپل کی مصنوعات پر نمایاں اثر پڑے گا۔
ایپل 2026 تک ٹیکساس میں ایک چوتھائی ملین مربع فٹ فیکٹری شروع کرے گا جس کی توجہ مصنوعی ذہانت کے سرورز کی تعمیر پر مرکوز ہے۔کمپنی مشی گن میں ایک سپلائر اکیڈمی ہیوسٹن میں سرور بنانے کی ایک نئی سہولت بھی تیار کرے گی اور موجودہ امریکی سپلائرز کے ساتھ اخراجات میں اضافہ کرے گی۔
اس اسٹریٹجک سرمایہ کاری کا مقصد ایپل کے منافع کے مارجن کو برقرار رکھنا اور صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے سے بچنا ہے۔کمپنی نے تاریخی طور پر اپنا زیادہ تر ہارڈ ویئر چین میں تیار کیا ہے لیکن حالیہ برسوں میں کچھ پیداوار کو امریکا منتقل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد