جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔
ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا، وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کیے جائیں گے۔ مزید برآں کلائمیٹ فنانسنگ پر آج پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان آئی ایم ایف ہوں گے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔