اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، یہ ایک بھی ایک کانفرنس سے ڈرتے ہیں، اب یہ کانفرنس جہاں بھی ہو ضرور ہوگی،اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کانفرنسوں کے ذریعے ملک سے انتشار ختم ہوتا ہے۔

ہم کھل کر آئین کے حوالے سے بات کریں گے۔ قانون کی حکمرانی اور ترقی کی بات کی جائے گی۔ ہم نے پریس کانفرنس کیلئے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔اس کے بعد ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا۔ ہمیں یہ کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا، دانش وروں اور وکلا کو دعوت دی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم پھر فارم 45 والوں کی اسمبلی بلائیں گے۔ ہم پھر پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ختم کریں گے۔یہ حکمران ناجائز ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا تو اسمبلی کی کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا یہ روایات ہم نے توڑنی ہیں۔

آئین سے کھیلنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔خیال رہے کہ چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ پارلیمنٹ میں بھی زبان بندی تھی۔وہاں پربھی کسی کو بولنے نہیں دیا جاتاتھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنے دور حکومت میں یہی کام کرتے تھے اس وقت بھی کسی کوبھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ مسلم لیگ ن نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں نے بھی جماعت کو ہمیشہ عزت دی تھی۔ میرانوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق تھی۔صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق تھا۔نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا۔مسلم لیگ ن نے موجودہ سیاست کاجو راستہ اپنایا تھا میں اس سے اتفاق نہیں کرتاتھا۔میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا۔ نوازشریف کے ساتھ میرا 35 سال کا تعلق تھا اور میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی تھی۔وہ میرے لئے قابل احترام تھے۔ جو آئین کی بالادستی ، شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہونگا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ کی بات بات کر

پڑھیں:

 جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان

کراچی (قمر خان) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر مودی کو بھی تو سیاست میں زندہ رہنا ہے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پانی ایک حساس مسئلہ ہے اور سندھ طاس معاہدہ بھارت کی بقا کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کیلئے‘ بھارت کبھی بھی دریائے سندھ کا پانی بند کرنے جیسا انتہائی اقدام نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں اپنی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسمٰعیل کی رہائش گاہ پر سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کینال‘ کارپوریٹ فارمنگ و دیگر موضوعات پر ہر کوئی بات کر رہا مگر کسانوں کی بات عوام پاکستان پارٹی کے علاوہ کوئی نہیں کررہا جو گندم اگاکر بھی پریشان ہیں کہ اب ان سے گندم لینے والا کوئی نہیں حالانکہ ملک میں گندم کی فصل اب بھی ملکی ضروریات کے لئے ناکافی ہے اور دسمبر جنوری میں ایک بار پھر ہم باہر سے مہنگے داموں گندم امپورٹ کر رہے ہوں گے مگر ہم اپنے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسی طور تیار نہیں جن کی فصل کی قیمت 4 ہزار سے کم ہوکر 21یا 22 سو روپے پر پہنچا دی گئی جبکہ لاگت بڑھ چکی ہے کیونکہ صرف کھاد کی قیمت میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت عوام کا کوئی بھی نہیں سوچتا‘ سب کو محض یہ فکر لاحق رہتی ہے وہ کیسے اقتدار میں آسکتا ہے یا اقتدار میں ہے تو کیسے اسے طول دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتیں لانے اور گرانے کا سلسلہ بند کرکے عوام کی حاکمیت اور اس کی اہمیت تسلیم کرنا ہو گی‘ سب کو آئین اور قانون کے طابع رہ کر کام کرنا ہوگا‘ کسی ادارہ کو آئین و قانون سے بالاتر رکھنے کا عمل اب ترک کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  •  جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • نہروں کے معاملہ پر عوام میں تشویش، مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:شاہد خاقان عباسی
  • پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی