توہینِ عدالت کیس،چیف سیکریٹری پنجاب کو جواب داخل کرانے کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
راولپنڈیپنجاب کی ماتحت عدلیہ سے لاہور ہائی کورٹ.
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ توہینِ عدالت کی درخواست پر جواب داخل نہیں کیا گیا۔
درخواست میں عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹرز کے ہڑتال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں ہڑتال نہ کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت کی
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کردیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔