احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔
احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن احسن بھون
پڑھیں:
ایپوا کی کور کمیٹی کا اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپوا کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اظفر شمیم کی قیادت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سوشل پنشنرز کی بھر پور خدمت کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ اس موقع پر ایپوا کو مزید مضبوط کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیئرمین اظفر شمیم، صدر قاضی عبدالجبار، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، سینئر نائب صدر متین خان، نائب صدر شمس الضحیٰ زبیری اور ممبر کور کمیٹی و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ظفر پاشا نے شرکت کی۔ محمد اخلاق ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی و ممبر کور کمیٹی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔