WE News:
2025-10-04@13:59:25 GMT

امریکا میں 2 سروں والا نایاب سانپ ’ہاریبو‘ دریافت

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

امریکا میں 2 سروں والا نایاب سانپ ’ہاریبو‘ دریافت

ریاست یوٹاہ میں ایک سانپ افزائش کار نے ایک غیرمعمولی اور نایاب دریافت کی ہے۔ جولائی میں ایک مغربی ہوگ نوز سانپ کے انڈے سے بچے کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن افزائش کار این کرسٹین سوان حیران رہ گئیں جب انڈے سے جڑواں بچوں کے بجائے ایک ایسا ننھا سا سانپ نکلا جس کے دو سر تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو ایلون مسک نے ’سانپ‘ کیوں قرار دیا؟

4 انچ لمبے اس نایاب سانپ کو سوان نے مزاحیہ انداز میں ’ہاریبو‘ (Haribo) کا نام دیا، جو مشہور جیلی کمپنی کی ’ٹوئن سنیکس گمیز سے متاثر ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: 8 برس سے جنگلی غار میں رہنے والی روسی خاتون جو سانپوں سے نہیں انسانوں سے ڈرتی ہے

ماہرین کے مطابق دو سروں والے سانپ کا پایا جانا نہایت کم ہوتا ہے اور یہ قدرتی انوکھے تغیرات (genetic mutation) کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ مقامی ماہرینِ حیاتیات اس نایاب دریافت کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2 سروں والا نایاب سانپ Haribo امریکا سانپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 2 سروں والا نایاب سانپ امریکا

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟

— فائل فوٹو

ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نایاب بلڈ مون کا مشاہدہ کب ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون نظر آئے گا۔

سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔

اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 16 کروڑ سال پرانی مخلوق: اسکاٹ لینڈ میں سانپ اور چھپکلی کے ملاپ جیسا قدیم جانور دریافت
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  • امریکا: صفائی کے دوران ملنے والے ٹکٹ نے انعام جتوادیا
  • امریکی سائنس دانوں نے بجلی پیدا کرنے والا کنکریٹ تیار کرلیا
  • اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ دریافت
  • او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان
  • پاکستان کو اہم کامیابی، ایک اور خطے میں تیل اور گیس کی دریافت
  • قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
  • قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا؛ صدر ٹرمپ کا نیا حکم نامہ جاری