عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل مقررہ وقت پر جیل نہ پہنچ سکے، جس کے نتیجے میں جج شاہ رخ ارجمند نے بغیر سماعت واپس روانہ ہو گئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے کے مطابق آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل ہی میں ہوگی۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عوامی پارکس معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئینی عدالت کا حکم امتناع
کراچی (نیوزڈیسک)آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔
وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔
وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
آئینی عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔