عمران خان نے ہمیشہ علیمہ خانم کی بات نہ ماننے کی ہدایت کی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے اجنبی رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پارٹی میٹنگز اور علیحدگی میں بھی پارٹی اکابرین کو علیمہ خانم کی کوئی بات نہ ماننے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ
آے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افصل مروت کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ دنیا جہاں کی پڑنے والی گالیاں علیمہ خانم انہیں بھیجتی ہیں، جس پر بانی چیئرمین نے انہیں بلاک کرنے کا بھی کہا تھا۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو صلواتیں جو پڑتی ہیں سوشل میڈیا پر اس کی ہدایت علیمہ خانم ہی کی جانب سے آتی ہیں۔‘
’خان صاحب، یہ بات بار بار کہتے آئے ہیں، پوری پارٹی کو پتا تھا کہ خان صاحب اس کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔‘
مزید پڑھیں:علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، علی امین گنڈاپور کا الزام
شیر افضل مروت کے مطابق مسئلہ یہ بنا کہ علیمہ خانم جب سلمان اکرم راجہ کو لے آئیں تو ان کی ہیبت بڑھی، سوشل میڈیا ان کی پشت پر کھڑا ہوگیا، جس کے بعد ان کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت کم ہونے لگی۔
’بالخصوص خان صاحب کو بتانے والا کوئی نہیں تھا،کسی کی ہمت نہیں ہورہی تھی کہ علیمہ خانم کو ناراض کرے۔‘
مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں
شیر افضل مروت نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے رشتہ ان سے ملتے رہے ہیں، جبکہ عمران خان جیل کے اندر سے یہ پیغام بھیجتے رہے کہ ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔ ’۔۔۔لیکن خان کی باتیں کبھی مانی ہی نہیں گئیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آر وائی بانی پی ٹی آئی بانی چیئرمین سلمان اکرم راجہ سوشل میڈیا شیر افضل مروت علیمہ خانم عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ر وائی بانی پی ٹی ا ئی بانی چیئرمین سلمان اکرم راجہ سوشل میڈیا شیر افضل مروت علیمہ خانم شیر افضل مروت علیمہ خانم پی ٹی ا ئی علیمہ خان
پڑھیں:
حماس اپنی ترامیم شامل کرکے ٹرامپ منصوبے کا مثبت جواب دیگی، صیہونی اخبار کا دعویٰ
اپنی ایک رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا امریکہ، حماس کی تجویز کردہ ترامیم پر بات چیت کیلئے تیار ہے یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس"، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے تجویز کردہ، غزہ جنگ بندی کے منصوبے میں ترمیم کر رہی ہے اور اس پیش كش كا مثبت جواب دے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی ٹیم، حماس رہنماؤں کے ساتھ دوحہ میں ٹرامپ کے منصوبے پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم "بنجمن نیتن یاہو" نے ڈونلڈ ٹرامپ کے منصوبے کو قبول کر لیا ہے۔ مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ حماس کی توجہ ان نکات پر مرکوز ہے جس میں نیتن یاہو نے غزہ سے اسرائیلی انخلاء اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
نیتن یاہو اس منصوبے میں تبدیلیاں لاکر غزہ سے اسرائیل کے انخلاء کو سست اور محدود کرنا چاہتا ہے۔ وہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو عسکری کالونی میں تبدیل کرنے کے لئے کڑی شرائط عائد کرنے کا خواہاں ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا امریکہ، حماس کی تجویز کردہ ترامیم پر بات چیت کے لئے تیار ہے یا نہیں۔ قبل ازیں حماس کے پولیٹیکل بیورو "محمد نزال" نے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرامپ کے منصوبے سے کچھ تحفظات ہیں، اس حوالے سے جلد ہی ہم اپنا موقف واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے نام سے مشہور ہونے والا منصوبہ جونہی ہمیں موصول ہوا، دوسرے دن ہی اس پر اپنے اندرونی و بیرونی مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا تھا۔