عمران خان نے احتساب کمیٹی سے خیبرپختونخواہ کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی سے خیبرپختونخواہ کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی،خیبرپختونخوا ہ میں مبینہ کرپشن اور وزراءکی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو 9مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عمران خان نے احتساب کمیٹی سے صوبائی وزراءکی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پررپورٹ مانگی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے بعداحتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے اور تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور کاکہنا ہے کہ چند روز میں اس سارے عمل کو مکمل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کورپورٹ پیش کر دی جائیگی۔(جاری ہے)
مجھے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سے متعلق احتساب کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کرینگے۔ گزشتہ روز وزیرخوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دیدی ہے جبکہ تمام وزراءاور مشیر کے علاوہ معاونین خصوصی بھی کمیٹی کو اپنی رپورٹس بھجوائیں گے۔احتساب کمیٹی نے یہ ہدایات جاری کی ہیںکہ ہر محکمے کے وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے گی اور 6 مئی تک کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائیگی۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کی بد عنوانیو ں کی تدارک کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے تمام ارکان کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتساب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے ۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان نے احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کارکردگی رپورٹ رپورٹ پیش کمیٹی کو
پڑھیں:
عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔